ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مرکز سے واجب الادا795کروڑ روپئے جاری کرنے ضمیر احمد خان کا مرکزی وزیر برائے خوراک پاسوان سے اصرار

مرکز سے واجب الادا795کروڑ روپئے جاری کرنے ضمیر احمد خان کا مرکزی وزیر برائے خوراک پاسوان سے اصرار

Tue, 29 Jan 2019 11:34:51    S.O. News Service

بنگلورو،29؍جنوری (ایس او نیوز) ریاستی وزیر برائے غذا وشہری رسدات ، اقلیتی امور، اوقاف اور حج بی۔ زیڈ ضمیر احمد خان نے آج شہر کے نجی ہوٹل میں مرکزی وزیر برائے غذا وہ شری رسدات رام ولاس پاسوان سے ملاقات کی اور گزشتہ 7؍برسوں سے واجب الادا 795کروڑ روپئے جاری کرنے کی گزارش کی۔ اس سلسلہ میں دستاویزات کے ساتھ یاد داشت بھی پیش کی۔

مرکزی وزیر نے یقین دلایا کہ وہ 5؍فروری تک فنڈ جاری کرنے اقدام کریں گے۔ بعد ازاں ضمیر احمد خان نے بتایا کہ ریاستی حکومت 7؍برسوں سے نجی ایجنسیوں سے خریدے گئے غذائی اجناس کے جملہ795کروڑ روپئے واجب الادا ہے۔ یہ رقم فوری جاری کرنے کے لئے مرکزی وزیر سے گزارش کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کم سے کم تائیدی قیمت پر غذائی اجناس کی خریدی کی جاتی ہے لیکن مرکز سے فنڈ جاری نہ ہونے سے کافی پریشانی ہونے لگی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 7؍برسوں سے جملہ ایک ہزار کروڑ روپئے واجب الادا تھے۔ چند ماہ قبل نئی دہلی کے دورہ کے وقت باقی رقم جاری کرنے کی گزارش پر مرکز نے 400؍کروڑ روپیوں کا فنڈ جاری کیا تھا۔ بقیہ 795کروڑ روپئے واجب الادا ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ریاستی حکومت نے مرکز کی یقین دہانی پر نجی ایجنسیوں کے ذریعہ چاول اور دالوں کی خریدی کرتے ہوئے صارفین میں تقسیم کی تھی۔گزشتہ 4؍برسوں سے ریاستی حکومت صارفین کی خاطر اپنی ہی جانب سے ایجنسیوں کو مذکورہ رقم ادا کرچکی ہے۔ گزشتہ 4؍برسوں سے مرکزسے فنڈ جاری نہ ہونے کی وجہ سے ریاستی حکومت پر ہر سال مالیاتی بوجھ بڑھنے لگا ہے۔ مذکورہ رقم فوری جاری کی گئی تو حکومت کو کافی فائدہ ہوگا اور صارفین کو چاول ،دال کے ساتھ دیگر غذائی اجناب بھی رعایتی قیمتوں میں دینے پر غور کیا جاسکتا ہے۔ اس کا اعلان بجٹ میں ہونے کا امکان بھی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ریاست کے راشن ڈپوؤں میں چاول، گیہوں کے ساتھ تور دال کی تقسیم کے لئے مرکزی حکومت نے منظوری دی ہے۔ ضمیر احمد نے بتایا کہ مرکزی وزیر کو تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ہے۔ ڈھائی سال کے دوران ریاست میں معاون قیمتوں کی اسکیم کے تحت 6-50لاکھ ٹن تور دال خریدی گئی ہے۔ ریاست کے تمام گوداموں میں توردال کا ذخیرہ ہے۔ راشن ڈپوؤں میں ریاستی حکومت تور دال تقسیم کررہی ہے۔ اس سے ہرسال حکومت پر400؍کروڑ کا افزود بوجھ پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر مرکز سے فنڈ فوری جاری کیا جائے تو ریاستی حکومت کا مالیاتی بوجھ ہلکا ہوسکتا ہے۔ 


Share: